عبدالرحمان خان اور عبدالسلیم خان نے ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت اختیار کر لی

منگل 2 جنوری 2024 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2024ء) قومی وطن پارٹی کے سابق ناظم اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالرحمان خان اور عبدالسلیم خان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان نے پارٹی ٹوپیاں پہنا کر انہیں خوش آمدید کہا۔ شمولیتی تقریب میں امیدوار پی کے 64 سلطان محمد خان، تحصیل سینئر نائب صدر گوہر ایوب خان و دیگر ذمہ داران اور کثیر تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔