جے یوآئی نے ضلع اٹک سے قومی اسمبلی کی دو نوں اور پنجاب اسمبلی کی تما م پانچ نشستوں پر اپنے امید وار کھڑے کر دیئے

منگل 2 جنوری 2024 22:40

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2024ء) جے یوآئی نے ضلع اٹک سے قومی اسمبلی کی دو نوں اور پنجاب اسمبلی کی تما م پانچ نشستوں پر اپنے امید وار کھڑے کر دیئے ہیں ،جے یو آئی مذہبی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارضلعی قائم مقام امیر جے یو آئی مفتی سید امیر زمان حقانی، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سید بلال بادشاہ، امیدوارحلقہ این اے 50 مولانا قاری فخرالدین رازی اور امیدوارحلقہ پی پی تین حاجی سید زرغن شاہ نے جے یو آئی تحصیل اٹک کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر اٹک شہر اور گردونواح کے دیہات سے علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ علمائے کرام اور کارکنان جمعیت علماء اسلام نے جے یو آئی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے گھر گھر تک جے یو آئی کا پیغام پہنچانے اور عوام کو ان امیدواروں کو ووٹ دینے کے لئے کتاب پر مہر لگانےکی مہم شروع کرنے کا ارادہ کیا ۔