ڈاکٹر شمشاد اخترکا بزرگ سیاستدان سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار

جمعرات 4 جنوری 2024 01:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2024ء) نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترنے بزرگ سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیرخزانہ نے مرحوم سرتاج عزیز کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ سرتاج عزیز پاکستان کی اقتصادیات پر گہری نظر رکھتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم سرتاج عزیز کی پاکستان کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔