آپریشن ضرب عضب متاثرین کو ماہانہ امداد کیلئے فنڈز جاری

ایک ارب چار کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ‘ پی ڈی ایم اے

جمعرات 4 جنوری 2024 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2024ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) خیبر پختونخوا نے اپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے ماہانہ امداد کی مد میں تین اقساط پر مشتمل ایک ارب چار کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز ریلیز کردیئے جو کہ حسب معمول سم کارڈ میسجنگ کے ذریعے سے متاثرین خاندانوں کو موصول ہو نا شرو ع ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے شعبئہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے وہ متاثرین خاندان جن کی ابھی تک اپنے علاقوں میں واپسی نہیں ہوئی ہے، کیلئے پی ڈی ایم اے نے ماہوار نقد مالی امداد اور راشن کی مد میں 104کروڑ روپے کے فنڈز ریلیز کردئے ہیں جو کہ فی خاندان 60 ہزار روپے بذریعہ سم میسجنگ وصول کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کمپلیکس ایمر جینسز ونگ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ثوبیہ حسام طورو نے بتایا کہ چونکہ سم میسجنگ کے ذریعے سے زیادہ سے زیادہ 50 ہزار تک ٹرانزیکشن ممکن ہے اس لئے متاثرین رواں ماہ فی خاندان چالیس ہزار جبکہ ائندہ ماہ بیس ہزار دئے جا سکے گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم اے نے ایڈوانس میں متاثرین کیلئے تین ماہ کی اقساط جاز فرنچائز کے ساتھ جمع کئے ہیں اور اگلے ماہ متاثرین جاز ریٹیلرز سے بقایا ایک ماہ کے فی خاندان بیس ہزار روپے وصول کر سکیگے۔

ثوبیہ حسام طورو نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کے ساتھ تصدیق شدہ 18 ہزار کے قریب متاثرین خاندان اس سے مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے متاثرین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماہوار مالی امداد کی وصولی کے وقت کسی کو کوئی اضافی پیسے نہ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں پی ڈی ایم اے کے شکایات سیل کو فون نمبرز 091-9216336 Iیا091-9216417 پر کال کر کے اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں جس پر پی ڈی ایم اے سخت اور فوری ایکشن لے گا

متعلقہ عنوان :