سینیٹ اجلاس، سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیرستان میں قتل کئے جانے والے مزدوروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی

جمعہ 5 جنوری 2024 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2024ء) سینیٹ میں سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیرستان میں قتل کئے جانے والے مزدوروں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہدایت پر سینیٹر مشتاق احمد نے سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیرستان میں قتل کئے جانے والے مزدورو ں کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی ۔

متعلقہ عنوان :