اوکاڑہ،سی آئی اے سٹاف نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے خطرناک ڈکیت گرفتار کر لیے

جمعہ 5 جنوری 2024 18:31

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2024ء) اوکاڑہ سی آئی اے سٹاف نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہوئے خطرناک ڈکیت گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کی ہدایات کی روشنی میں حافظ سعید احمد DSP آرگنائزڈ کرائم کی زیر نگرانی فرخ شہزاد انچارج CiA سٹاف اوکاڑہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے علاقہ تھانہ صدر کی حدود میں ڈکیتی کی نیت سے چھپے ہو ئے ملزمان امین عرف مینی ولد وریام قوم انصاری سکنہ 25 ٹکڑےساہیوال کو ساتھوں سمیت جن میں عمرامین ولد بشیراحمد قوم موچی سکنہ 44/2L، اور شبیرولد اسلام قوم مغل سکنہ 13/1Lکو گرفتار کیا جنہو ں نے دوران انٹیروگیشن درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ملزمان سے3عدد پسٹل 32بور، نقدرقم1لاکھ 30ہزار روپے،مسروقہ موبائل بھی برآمد ہوئے ہیں ملزمان کو ڈکیتی کےمقدمات میں شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل حوالات بحجوایا دیا گیا ہے۔

\378