اے این ایف کی کارروائیاں،دو سو تینتالیس کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے ایک غیر ملکی سمیت چھ ملزمان گرفتارکرلیا گیا

جمعہ 5 جنوری 2024 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کے دوران دو سو تینتالیس کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر کے ایک غیر ملکی سمیت چھ ملزمان گرفتارکر لیا گیا۔کراچی انڈس چورنگی کے قریب ٹریلر سیدو سو بیس کلوگرام چرس برآمدکر کے ایک ملزم گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زیروپوائنٹ گوادر کے قریب ملزم کے بیگ سے دس کلوگرام چرس برآمدہوئی۔

چونگی نمبرچھبیس اسلام آباد کے قریب دو کارروائیوں کے دورا ن چرس اور آئس برآمدکر کے دو ملزمان دھر لیے گئے۔شیرشاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ایک ملزم سے ایک کلو چرس برآمدکر کے گرفتار کیا گیا۔لاہور سے نائیجیرین باشندہ گرفتار ملزم کے پیٹ سے سترہ گرام کوکین بھرا کیپسول برآمدکی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔