فیصل آباد، نامعلوم چورڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کے موبائل فون چوری کرکے فرار ہو گئے

منگل 9 جنوری 2024 12:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2024ء) فیصل آباد کے علاقہ میں موبائل مارکیٹ سے نامعلوم چور دکانوں کے تالے توڑ کر ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کے موبائل فون چوری کر کے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے پولیس تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں ٹی ایم اے موبائل مارکیٹ سے نامعلوم چور 2 دکانوں کے تالے توڑ کرڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کے موبائل فون چوری کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

موبائل شاپس مالکان نے پولیس کو بتایا کہ پیر کی علی الصبح نامعلوم چور ٹی ایم اے مارکیٹ جڑانوالہ آئے اورچوکیدار کو باندھ کر 2 دوکانوں قمر موبائلز اور ریحام موبائلز کے تالے توڑ کردونوں دکانوں سے مجموعی طور پر تقریبا ًڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائلز فون چوری کرکے لے گئے۔انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں بھی مذکورہ موبائل فونز مارکیٹ میں چوری کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ تاجر برادری نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کروایاجائے۔