چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ رولز کے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی

جمعرات 11 جنوری 2024 17:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) سندھ ہائی کورٹ میں سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ رولز کے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں سندھ چائلڈ ریسٹرین میرج ایکٹ رولز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ چائلڈ میرج ایکٹ رولز کے مطابق پناہ گاہوں میں کم عمر بچیوں سے ملزمان کی ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں۔

مبینہ شوہر اسر مبینہ سسرالیوں سے کم عمر بچیوں کی ملاقاتیں غیر قانونی ہیں۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار بیرسٹر رفیق شیخ نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ کم عمر بچیوں کو عدالتی حکم پر پناہ گاہوں میں رکھا جاتا ہے۔کم عمر بچی جویریہ سے ملزم قدیر کی شیلٹر ہوم فون پر بات کرائی جا رہی یے۔متاثرہ بچی پراسیکیوشن کی اہم گواہ ہے۔ملزم قدیر پر کمسن بچی جویریہ کو اغواہ کرنے کا مقدمہ درج ہے۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ عدالتی احکامات پر کمسن بچی پناہ شیلٹر ہوم میں ہے ۔واقعے کا مقدمہ شارع نور جہاں میں درج ہے۔ایڈووکیٹ جنرل نے جواب جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کرلی۔عدالت نت تین ہفتوں کے اندر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :