جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 روزہ جاب فیئر فیصل آباد24 جنوری سے شروع ہو گی

جمعہ 12 جنوری 2024 22:44

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2024ء) جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام 2 روزہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپو24 جنوری سے شروع ہو گی، جس کے لئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر سٹالز کی بکنگ جاری ہے۔ ایکسپو 25 جنوری تک جاری رہے گی۔جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپو2024 کی انتظامی کمیٹی کی ترجمان نے بتایا کہ ایجوکیشن، انڈسٹریل،فوڈز و دیگر سٹالزاور جھولے وغیرہ لگانے کے خواہشمند افراد وادارے زیادہ سے زیادہ اپنے سٹالز 15جنوری تک بک کروالیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام سروسزپرووائیڈنگ انٹر پرائزز کے لئے یہ شاندار و کاروباری موقع ہے لہٰذا اس سے استفادہ کرکے وہ اپنی سروسز کی فراہمی کو مزید وسعت اور اپنی کاروباری و ادارہ جاتی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرعاصمہ عزیز (فون نمبر 0419220694)جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکی چیف آرگنائزر اور پروفیسرڈاکٹرصائمہ اکرم (فون نمبر 0419220692) کنوینر سٹالز کمیٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپومیں ہیلتھ اینڈ فارماسیوٹیکلز،ٹیکنالوجی انوویشن، ایجوکیشن آل آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹس و پبلک اینڈ پرائیویٹ یونیورسٹیزسٹالز، انڈسٹریل انٹرپرینیوریلز،ہینڈی کرافٹس، مینوفیکچررز، ایگریکلچر وایگری بزنس سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکا مقصد انڈسٹری اکیڈیمیانیکسز کے لئے پلیٹ فارم کی فراہمی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپو میں فوڈ سٹریٹ بھی قائم کی جائے گی اور انواع و اقسام کے جھولے بھی لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جاب فیئر و انڈسٹریل ایکسپوکے حوالے سے مزید معلومات کے لئے چیف آرگنائزر یا کنوینر سٹالز کمیٹی سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :