جامعہ نعیمیہ کاجلسہ سالانہ دستار فضلیت 21جنوری کوہوگا:ڈاکٹرراغب نعیمی

پیر 15 جنوری 2024 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2024ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ جامعہ نعیمیہ کاسالانہ جلسہ دستار فضلیت 21جنوری کوہوگا۔عالم،مفتی کورس،حفظ وتجوید کے 200سے زائد طلبہ کو سند فراغت سے نواز جائیگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات کوکامیاب بنانے کیلئے مختلف انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔اجلاس میں طے پایا کہ سالانہ تقریات کی 3نشستیں ہوں گی پہلی نشست ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید دوسری نشست مفتی محمدحسین نعیمی کی یاد میں منعقدہوگی جبکہ تیسری نشست میں ادارے سے فارغ التحصیل طلبہ کی دستار بندی کی جائے گی اورنمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو شیلڈز اورانعامات سے نوازا جائے گا جبکہ مفتی اعظم پاکستان سیمینار کا عنوان’’غزہ اورفلسطین کی موجودہ صورتحال اورمسلم امہ کی ذمہ داریاں‘‘ ہوگا۔

(جاری ہے)

صدر نعیمین ایسوسی ایشن مفتی ندیم قمر حنفی نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ نعیمیہ کی سالانہ تقریبات میں ملک بھر سے علماء اہل سنت،ناظمین مدارس اورکارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔اجلاس میں علامہ قاسم علوی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،ڈاکٹرحسیب قادری،علامہ مختیار احمدندیم،صدر نعیمین ایسوسی ایشن مفتی ندیم قمر حنفی،مفتی محمدعمران حنفی،حافظ ارشد اقبال نعیمی،مفتی محمدعارف حسین،مولاناشفقت علی یوسفی،علامہ عرفان قادی،علامہ نذر فرید،علامہ احتشام فاروقی،حافظ غلام علی اعوان،علامہ محمدحنیف ضیغم،پروفیسروارث علی شاہین،قاری سعید احمدنقیبی،پروفیسرشہزاد احمدنقشبندی،حافظ ساجد رشید،علامہ عابد نعیمی،مولانا ندیم ڈار،مولاناجمیل احمدنعیمی،مفتی صداقت علی اعوان،پیر محمدانوار چشتی،پروفیسر شاہد اقبال،علامہ محمدظفراقبال،حافظ سعید احمد،مولانا جنیدخالق،علامہ وسیم احمد،مولانا ریاض احمد،علامہ برکات احمدصدیقی،مفتی عبدالستارسعیدی،علامہ غلام یاسین باوری،حاجی محمدعمران حسین،حافظ اظہر حسین،قاری احمدبخش سیالوی،پیر فاروق احمد،مولانا محمدسلیم نعیمی،سید محمدآصف حسین شاہ کامی سمیت عہدیداران اورکارکنان نے بھرپور شرکت کی۔