ملک کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے ، سر دار محمد یعقوب خان ناصر

منگل 16 جنوری 2024 22:50

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 252 سے امیدوار سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے ،خواہش ہے کہ قومی الیکشن ملک میں خوشحالی ترقی امن و استحکام لائے ،ارض پاک کو میلی نظر سے دیکھنے والے ناکام ہونگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ناصر آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نےکہا کہ آپ کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے نمائندے ملک و علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔آپ لوگ باشعور ہیں بہتر فیصلہ کریں اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ووٹ اسے دیں جو آپکی ترقی میں کردار ادا کر سکے ۔\378