عام انتخابات ، سرگودھا سے قومی اسمبلی 5حلقوں میں ماں بیٹا، میاں بیوی،بہنوئی،باپ بیٹا،چچا بھتیجاایک دوسرے کے مدمقابل

بدھ 17 جنوری 2024 12:11

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2024ء) ملک میں 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سرگودھا سے قومی اسمبلی 5حلقوں میں پانچ خواتین سمیت 97امیدواروں میں ماں بیٹا، میاں بیوی،بہنوئی،باپ بیٹا،چچا بھتیجاایک دوسرے کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں سرگودھا سے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں 5 خواتین سمیت 97 امیدواروں میدان میں رہ گے جن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 82 سے خاتون اختری بی بی کرسی کے نشان پر،حلقہ این اے 83 سے خاتون شمیم آفتاب فاختہ کے نشان پر، مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر چوہدری شاہ نواز انجھا کے گھرانہ سے خاتون رخشندہ شاہ نواز طوطا کے نشان پر اور سابق ایم پی اے محسن شاہ نواز رانجھا شیر کے نشان پر،حلقہ این اے 84 سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مملکت چوہدری حامد حمید مور کے نشان پر ان کی اہلیہ ارم حامد پیالہ کے نشان پر ان کے بہنوئی چوہدری عبدالرشید ریچھ کے نشان پر،تحریک انصاف کے ممتاز اختر کاہلوں ریکٹ کے نشان پر ان کی اہلیہ زاہدہ پروین ملکہ کے نشان پر ان کا بیٹا عبداللہ ممتاز کاہلوں مینار کے نشان پر،پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے تسنیم احمد قریشی تیر کے نشان پر ان کا بھتیجا حمزہ متعین قریشی بھیڑ کے نشان پر اور مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر لیاقت علی خان شیر کے انشان پر،ان کا بیٹا سابق ڈپٹی مئیر محمد بلال خان کرم بورڈ کے نشان پر ایک دوسرے کے مدمقابل امیدوار ہیں۔