راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 28 ملزمان گرفتار

جمعہ 19 جنوری 2024 16:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2024ء) سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 28ملزمان گرفتار کر کے منشیات،شراب کی بوتلیں،اسلحہ،آتشبازی کا سامان ،پتنگیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی اطلاع پر صادق آباد پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس سے مزاحمت کی جس دوران سرکاری گاڑی کو بھی فائرلگا،صادق آباد پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے9 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد شہباز،محمد حارث، عبدالماجد، عبدالسلام، کاشف جاوید، اعجاز احمد، نوید احمد، فرحان علی اور قدیر خان شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں دولہے کا والد قدیر خان بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے2ملزمان شاہ زیب اوریاسر خان کو گرفتارکرلیا،ملزمان سے 100پتنگیں اور02ڈوریں برآمد ہوئیں۔ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اقدس عارف کو گرفتارکرکے 48پتنگیں اور2ڈوریں برآمد کیں۔ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان عبدالوہاب اورحمزہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 30ڈوریں برآمد ہوئیں۔

دھمیال پولیس نے ملزم عمر رزاق سے 1کلو450گرام چرس، صدربیرونی پولیس نے ملزم عبدالوہاب سے 525گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم ساجد سے 510گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم محمد معصوم سے 450گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم محمد نواز سے 10لیٹرشراب برآمدکرلی۔واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر کھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے 2ملزمان حمزہ اورارسلان کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے کھلا پٹرول برآمد ہوا۔

روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر گیس سلنڈر ریفلنگ کرنے والے ملزم نوید کو گرفتار کرکے ملزم سے گیس سلنڈر اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے۔نیوٹاؤن پولیس نے فضل رحمن سے1پستول 30بور معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ذیشان سے1پستول 30بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے ملزم وسیم نواز سے1پستول 30بور معہ ایمونیشن،گوجرخان پولیس نے ملزم بابر سے1پستول 30بور معہ ایمونیشن،کلرسیداں پولیس نے ملزم احتشام سے1پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔