صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کے سرگرمیوں کا انعقاد لازمی امر ہے ،ثناء بلوچ

ہفتہ 20 جنوری 2024 21:38

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) پہلا آل خاران راہشون سرادر عطاء اللہ مینگل بی راونڈ فٹبال ٹورنامنٹ سراوان خاران کا فائنل میچ زبیر جان فٹبال کلب سراوان بمقابلہ قاضی آباد خاران کے درمیاں دلچسپ میچ بمقام ہائی سکول گراونڈ سراوان میں کھیلا گیا جسے زبیر جان قمبرانی فٹبال کلب سراوان نے صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی بی این پی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی تینتیس خاران ثناء بلوچ تھے جنکا گراونڈ میں دونوں ٹیموں کے جانب سے ہار پہنا کر تعارف کرایا گیا ثناء بلوچ نے رنر و ونر ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئی ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ثناء بلوچ نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیئے کھیلوں کے سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی لازمی امر ہے کیونکہ کھیل ہی نوجوان نسل کو معاشرے برائیوں سے نجات دلاتی ہے انھوں نے کہا کہ نوجوان جہاں کھیل کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے وہاں نوجوانوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی اور نمائندوں کے انتخاب میں بھی فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ نوجوان تبدیلی کی ضامن ہوتے ہیں انھوں نے کہا کہ اپنے دور ایم پی اے شپ میں سابق وزیر اعلی جام بے کمال کی جانب سے ساڑھے تین سال تک اپوزیشن کو زیرعتاب رکھا گیا جسکے باعث بلوچستان میں کھیل سمیت کئی ادارے پروان چڑھے کے بجائے مفلوج ہو کر رہ گئے انھوں نے کہا کہ خاران کو اللہ پاک نے بہتر صلاحیتوں پر مشتمل نوجوانوں سے نوازہ ہے جو ہر میدان میں محنت دکھا کر خاران و بلوچستان کا نام روشن کر سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ اپنے ایم پی اے شپ کے دوران خاران کے ساتھ سو سے زاہد نوجوانوں کو روزگار فراہم کی ضلع میں سڑکوں کی تعمیرات کرکے آبنوشی کے لیئے اسکیمات فراہم کی جبکہ خاران سے چھ مرتبہ منتخب ہونے والوں نے جھنڈا و ڈنڈہ کا اختیار ہونے کے باوجود سو افراد کو روزگار فراہم نہ کر سکے انھوں نے کہا کہ کھیل و یا سیاست کھلاڑی اور سیاستدان کامیابی ہی کے لیئے گراونڈ میں اترتے ہیں آٹھ فروری کو شعور اور ہرپانچ سال بعد نشان بدلنے والوں کے درمیان مقابلہ ہے لیڈر جو بھی ہو بطور انسان ان سے کمی کمزوریاں سرزد رہتی ہے مگر نوجوان طبقہ ہی خامی اور کمزوریوں کا بہتر موازنہ کرکے اپنے روشن مستقبل کے لیئے ایک حقیقی بلوچ قوم پرست اور سرزمین سے سچی وابستگی رکھنے والے جماعت بی این پی کے امیدواروں کا انتخاب کریں بی این پی بلوچستان کی آواز ہے ثناء بلوچ نے کہا کہ بی این پی کی قیادت سردار اختر جان مینگل اکتیس جنوری کو خاران میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرینگے عوام اور بلخصوص نوجوان طبقہ بلوچستان کے ہردلعزیز قیادت کے والہانہ استقبال کرکے تاریخی جلسہ میں بھرپور تعداد میں شرکت کرکے یہ ثابت کرینگے کہ خاران بی این پی کے ساتھ ہم آواز ہے اور انتخابی نشان کہلاڑہ ہی انکی پسندیدہ نشان ہے آخر میں ٹورنامنٹ کمیٹی کے منتظمین چاکر قمبر و نصیب اللہ قمبرانی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔