والدین کی تربیت کے بعد ایک اچھا استاد ہی بچے کی بہترین تربیت کرتا ہے،قاسم علی شاہ

آج کا بچہ ذہین اور بہت فاسٹ ہے ،اساتذہ سکول و کالج کے سربراہ اپنے اداروں میں کم از کم ہفتے میں دو بار بزم ادب اور سورہ رحمن ترجمے کیساتھ بچوں کو سنائیں ،اس میں ہماری دنیا اور آخرت میں بھلائی ہے،خطاب

اتوار 21 جنوری 2024 19:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2024ء) نامور موٹیویشنل سپیکر ماہر تعلیم قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ والدین کی تربیت کے بعد ایک اچھا استاد ہی بچے کی بہترین تربیت کرتا ہے اور اس کو ایک اچھا انسان بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے لیکن آج کل کے دور میں والدین اپنے بچوں کو موبائل فونز کی شکل میں زہر دے رہے ہیں ،خدارا اپنے بچوں کو موبائل فونز بالکل نہ دیں اور اس میں اساتذہ ان کی مدد کر سکتے ہیں ،بچوں کو دینی کتب دیں تاکہ وہ اس جانب مصروف ہو جائیں والدین اپنے بچوں کے لیے ٹائم نکالیں ،آج کا بچہ ذہین اور بہت فاسٹ ہے ،اساتذہ سکول و کالج کے سربراہ اپنے اداروں میں کم از کم ہفتے میں دو بار بزم ادب اور سورہ رحمن ترجمے کے ساتھ بچوں کو سنائیں ،اس میں ہماری دنیا اور آخرت میں بھلائی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایمرئیٹس گروپ آف سکول میں اساتذہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ بچوں کو برداشت کرنا جلد بازی سے روکنا اور کردار کشی سے بچانے کے لیے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کریں آج کا بچہ ویڈیو گیمز اور موبائل میں گم ہیں ہمیں ان کو دینی باتیں بتانا ہوں گی اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا اور نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا ۔

تقریب سے چیف ایگزیکٹو ایمریٹس گروپ آف سکولز زمان خان ایوان نے کہا کہ قاسم علی شاہ ایک اچھے استاد ہیں جو ڈگریوں کے بوجھ تلے دبی نوجوان نسل کو اچھا انسان بنانے کا عملی طریقہ سکھا رہے ہیں اور ہماری قوم کو اڑان بھرنے کے لیے پر دے رہے ہیں میرے سکول انکا آنا خوش آئند ہے ہمارے اساتذہ سے جو خطاب کیا ہے ہم سب اس پر عمل کریں گے اور ان کے ویڑن کے مطابق بچوں کی تعلیم و تربیت کریں گے کیونکہ قاسم علی شاہ ایک عہد ایک دور ایک نئی سوچ اور ایک ایسے نظریے کا نام ہے جس نے پاکستان میں نئی نسل کی سوچ بدل کر رکھ دی ہے ۔

تقریب میں قاسم علی شاہ نے زمان خان اعوان کے ہمراہ اساتذہ میں اسناد تقسیم کی آخر میں ان کو یادگاری شیلڈ دی گئی اساتذہ نے اس لیکچر کو بہت سراہا اور سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔