جمعیت علماء اسلام خیلی زئی سے بالاتر ہو کر اسلامی نظام کے نفاذ ،عوامی خدمات پر یقین رکھتی ہے ،مولوی سرور کاکڑ

پیر 22 جنوری 2024 18:10

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2024ء) جمعیت علماء اسلام خیلی زئی سے بالاتر ہو کر اسلامی نظام کی نفاذ اور عوامی خدمات پر یقین رکھتے ہیں کاکڑ خراسان قمردین کاریز کا تیس سالہ محرومی اور خیلی زئی کا سیاست ہمیشہ کیلئے ختم کرینگے کیونکہ اسلام میں خیلی زئی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولوی سرور کاکڑ خطیب جامع مسجد مولانا اللہ داد کاکڑ این اے 251 نامزد امیدوار مولوی سمیع الدین حریفال حلقہ پی بی ٹو کے نامزد امیدوار حاجی فضل قادر مندوخیل صابر شاہ مندوخیل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کی نفاذ اور ملک میں اسلام کی سربلندی کے لئے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابقہ نمائندوں نے کاکڑ خراسان قمردین کاریز کو عرصہ تیس سالوں سے زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے گزشتہ کئی سالوں سے منتخب نمائندوں کی نااہلی اور کرپشن کمیشن کے باعث سارے ترقیاتی منصوبے ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ کاکڑ خراسان قمردین کاریز میں صحت تعلیم اور سہولیات کا فقدان ہے زراعت اور لائیو سٹاک پر کوئی خاص توجہ نہیں دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ منتخب ہوکر سرکاری ملازمتیں میرٹ پر دیئے جائینگے زراعی شعبے میں اصلاحات لائینگے غیر آباد زمینوں کو قابل کاشت لائینگے سڑکوں کی تعمیر اور ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ منتخب ہوکر صحت تعلیم ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں 8 فروری انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا۔