چین میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اموات بڑھ کر 11ہو گئیں

منگل 23 جنوری 2024 12:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2024ء) چین کے صوبہ ینان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اموات بڑھ کر 11ہو گئیں ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے چین کے سرکاری چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کے حوالے سے بتایا کہ صوبہ ینان کی کائونٹی ژنشیانگ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث منگل کو اموات کی تعداد 8 سے بڑھ کر 11ہو گئی۔

(جاری ہے)

سیچوان ڈیلی نیوز پیپر پریس گروپ کی ملکیت مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ دی کور کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک ریسکیو اہلکار نے کہا ہے کہ ملبے کے ڈھیر کے باعث بڑی مشینیں استعمال نہیں کی جا سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر گہری کھدائی کی جائے تو اوپر کا حصہ گرسکتا ہے۔ بڑے پیمانے پر مکینیکل آپریشن کرنا مشکل ہے اوراس جگہ پر ریسکیو کرنا بہت مشکل ہے۔ دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں کو خون جما دینے والی سردی اور برفباری کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ چین کے جنوب مغربی صوبہ ینان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 47 افراد ملبے تلے دب گئے جس کے باعث گزشتہ روز 8افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 18گھر تباہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :