متحدہ عرب امارات ، مصنوعی ذہانت اور تکنیکی ترقی کے لئے کونسل کا قیام

منگل 23 جنوری 2024 14:17

متحدہ عرب امارات ، مصنوعی ذہانت اور تکنیکی ترقی کے لئے کونسل کا قیام
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں ترقی اور اس سے استفادے کیلئے کونسل قائم کرنے کے قانون کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کونسل کے پہلے سربراہ شیخ طحنون بن زاید ہوں گے جبکہ نائب سربراہ خالد بن محمد ہو ں گے ۔کونسل امارات میں مصنوعی ذہانت کی ترقی پر فوکس کرے گی اور امارات کے اس میدان میں قائدانہ کردار کا تعین کرے گی۔