کاشتکاربرسیم و لوسرن کی فصل کو ہر کٹائی کے بعد ایک پانی ضرور لگائیں،نظامت زرعی اطلاعات

بدھ 24 جنوری 2024 14:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2024ء) نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کومشورہ دیا ہے کہ وہ چارہ جات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مناسب دیکھ بھال کریں نیز برسیم اور لوسرن کی فصلات کی حسب ضرورت آبپاشی سمیت انہیں بروقت کھادوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار لوسرن کی فصل کو ہر کٹائی کے بعد ایک پانی ضرور لگائیں جبکہ برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد آدھی بوریا یوریا فی ایکڑ بر وقت آبپاشی ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ برسیم کی فصل کوسردی اور کورے کے دنوں میں ہر ہفتہ بعد ہلکا پانی لگائیں اس سے فصل کورے اور سردی کے منفی اثرات کو کم قبول کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارے کی فصل پر کسی قسم کا سپرے نہ کیاجائے بلکہ فصل کو جلدی کاٹنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔

متعلقہ عنوان :