مویشی پال حضرات کو مفید مشوروں کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی ہیلپ لائن سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی ہدایت

بدھ 24 جنوری 2024 14:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2024ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل ۱ٓباد کے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹرندیم بدرنے مویشی پال حضرات کو مفید مشوروں کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی ہیلپ لائن سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ لائیو سٹاک فارمرز محکمہ لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ کے ماہرین سے مفید مشورے حاصل کرنے، کسی بھی قسم کی رہنمائی، مشاورت، معلومات یا مسئلہ کی صورت میں صبح 9سے شام5بجے تک فری ہیلپ لائن08000-9211 پرمفت رابطہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران لائیو سٹاک فارمرزکو زیادہ گوشت اور دودھ کی پیداوار کے حصول کیلئے جانوروں و مویشیوں کو بروقت کرم کش ادویات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ جانوروں کی گوشت کی ضروریات کو پورا کرنے اور لائیو سٹاک سے بھاری منافع کے حصو ل کیلئے مویشی پال حضرات کو جدید رجحانات سے استفادہ کرنا چاہیے کیونکہ مویشی پال حضرات غیر نسلی ا ور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے فربہ جانور حاصل کرسکتے ہیں جس سے نہ صرف دودھ کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکتی ہے بلکہ معیاری گوشت کا حصول بھی ممکن ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بڑے معیاری گوشت کے حصول کیلئے ماہرین اورمحکمہ لائیو سٹاک کی ہدایات پر عمل اور جانوروں و مویشیوں کو کرم کش ادویات کی فراہمی بھی ضروری ہے تاکہ صحت مند جانوروں کے ذریعے صحت مند گوشت کا حصول یقینی ہو سکے۔انہوں نے بتایاکہ جہاں لائیو سٹاک ماہرین مویشی پال حضرات کو مفید مشوروں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں وہیں محکمہ کا فیلڈ سٹاف بھی مویشیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔