فیصل آباد،کاشتکار وں کوگندم کی فصل پرسٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کی ہدایت

بدھ 24 جنوری 2024 14:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2024ء) محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ترجما ن نے کہاکہ گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پر آنےوالی ہے لہٰذا کاشتکار سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ جب گندم کاپودا سٹہ نکال رہا ہو تو کسان بھائیو ں کو چاہیے کہ وہ اس وقت فی ایکڑ گندم کی فصل کوایک بوری یوریا کھاد لازمی ڈالیں نیز زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے یو ریا کھاد کی بوری کو جہاں کھال سے پانی کھیت میں جاتا ہے وہاں اس جگہ رکھ دیں اس طرح وہ کھاد اس پانی میں حل ہو کرپورے کھیت میں چلی جائےگی اور ساری فصل کو اس سے تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس کھادکو دینے کا فائدہ یہ ہو گا کہ سٹہ مضبوط نکلے گا اور دانہ موٹا ہو گا جس سے گندم کی پیداوار زیادہ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :