ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے حکم پر کسانوں کو عدم ادائیگی پر شوگر مل سیل کردی گئی

بدھ 24 جنوری 2024 15:04

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2024ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ میاں عثمان علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر نے کسانوں کو عدم ادائیگی پر تاندلیانوالہ شوگر مل کو سیل کر دیا۔کسانوں کو گنے کی عدم ادائیگی پر مظفرگڑھ انتظامیہ نے تاندلیانوالہ شوگر مل کے خلاف سخت ایکشن لے لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی ہدائت پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر نے تاندلیاوالا شوگر کو سیل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے یو بنک کے 4 اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا،یو بنک کے نمائندے غیر قانونی ٹرانزیکشن کررہے تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ کسانوں کو شوگر ملز سے بروقت ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کے حکم پر انتظامیہ سخت اقدامات کررہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :