المصطفیٰ کا کام جس تیزی پھیل رہاہے وہ ڈونرزکے حاجی حنیف طیب پراعتباراوراعتمادکا مظہر ہے ،احمد رضا طیب

جمعرات 25 جنوری 2024 22:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2024ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سیکریٹری جنرل احمدرضا طیب اورسیکریٹری اطلاعات معین خان نے المصطفیٰ اورروٹری کلب کے مشترکہ پروجیکٹس کے سلسلہ میں سندھ کے مختلف شہروں کادورہ کیا اس موقع پر نبی بخش لاکھو،آصف اقبال،طلحہ پیرزادہ ،اکرام راجپوت،فرحان ادریس اورخرم قاسمی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

وفدنے مورو، نوشہروفیروزاورحیدرآبادسمیت کئی شہروں میں المصطفیٰ کے کام کوروٹری کے تعاون سے آگے بڑھانے کیلئے سندھ کی معروف شخصیات سے ملنے والے پلاٹس کامعائنہ کیا اورابتدائی طورپرغریب افرادکیلئے مکانات کی تعمیر ،میڈیکل سینٹراوراولڈہومزکے قیام کیلئے مشاورت کی۔ سندھ کے معروف زمیندارنبی بخش لاکھو نے مکانات کی تعمیر کیلئے کئی ایکٹر زمین پروجیکٹ کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا، اس سے قبل سابق رکن قومی اسمبلی ذوالفقاعلی بیہن نے دس ایکٹرزمین المصطفیٰ کواولڈہومزاورایمرجنسی سینٹرکیلئے مورومیں عطیہ کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

میزبانوں نے المصطفیٰ کے کام اورخدمات کی تعریف کی ۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی قیادت میں المصطفیٰ جو خدمات سرانجام دے رہی ہے وہ لائق ستائش ہے ،المصطفیٰ کا کام جس تیزی پھیل رہاہے وہ ڈونرزکے المصطفیٰ اورحاجی حنیف طیب پراعتباراوراعتمادکا مظہر ہے ۔