پیپلز پارٹی کا پی بی 25کیچ سے اپنے امیدوار ظہور بلیدی لیگی امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے پر شوکاز نوٹس جاری

منگل 30 جنوری 2024 23:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی بی 25کیچ سے اپنے امیدوار ظہور بلیدی کو این اے 258سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے حق میں انتخابی مہم چلانے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 25 کیچ ون سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ظہور بلیدی کو پارٹی نے شو کاز نوٹس جاری کردیا ، ظہور بلیدی پارٹی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرشو کاز نوٹس جاری کیا گیاجس کا متن ہے کہ ظہور بلیدی حلقہ این اے 258 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار اسلم بلیدی کے لیے مہم چلا رہے تھے پارٹی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں ظہور بلیدی اسلم بلیدی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں پارٹی کی جانب سے ظہور بلیدی کو تین روز میں وضاحت جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔