آئی پی پی کے سینئرنائب صدر، حلقہ این اے 97 سے امیدوارہمایوں اختر خان کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی
این اے 97سے آزاد امیدوار ایم امین وٹو کا ہمایوں اختر کے حق میں دستبردار ہونے ،برادری سمیت مکمل حمایت کا اعلان
بدھ 31 جنوری 2024 14:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمایوں اختر خان نے جس لگن اور محنت سے حلقے میں انتخابی مہم چلائی ہے اور حلقے کے مسائل کے حل اور ترقی کیلئے جو منشور پیش کیا ہے اسے دیکھتے ہوئے میںنے ان کے حق میں دستبردار ہو کر ان کے قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔
ہمایوں اختر خان نے ایم امین وٹو کے فیصلے کا خیر مقدم اور ان کی برادری سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا کہ میرے پیش نظر صرف اس علاقے کی پسماندگی کو دور کرکے اسے ترقی یافتہ بنانا ہے ، ہم لوگوں نے بھرپور اتحاد اور اتفاق سے چلنا ہے اور ہم سب کا مقصد اس علاقے میں بسنے والوں کی فلاح و بہبود ہے ۔ ہمایوں اختر خان نے مزید کہا کہ ہم نے کسانوں، نوجوانوں کی ترقی ، خوشحالی اور علاقے کی دہائیوں کی محرومیوںکے ازالے کے لئے جو منصوبے پیش کئے ہیں ہمارا وعدہ ہے آپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیںگے ۔ علاوہ ازیں ہمایوں اختر خان نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں ڈور ٹو ڈور مہم اورکارنر میٹنگز سے بھی خطاب کیا ۔ چک نمبر 399میں محمد کاشف ، محمد نواز،محمد لیاقت، محمد بشیرساہو،چوہدری اشرف آرائیں، چوہدری عدنان آرائیں،چوہدری سجاد آرائیں اور چوہدری اکرم آرائیں کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں اہل علاقہ نے 8فروری کو ہمایوں اختر خان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حلقے کے لوگ جس طرح عزت و احترام اور محبت سے نواز رہے ہیں ہم خدمت کے ریکارڈ قائم کر کے اس کا بھرپور جواب دیںگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.