نیٹو کی فوجی مشقیں ہمارے لئے خطرہ ہیں، روس

جمعہ 2 فروری 2024 10:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2024ء) روس کے ایوان صدر (کریملن )کے ترجمان دیمتر پیسکوف نے کہا ہے کہ نیٹو کی فوجی مشقیں ان کے ملک کے لئے خطرہ ہیں۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق نیٹو کی متوقع ’’سٹڈفاسٹ 2024‘‘ نامی مشقوں کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ نیٹوہمارے خلاف اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے، ہم ا س کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ اتحاد سالوں سے اپنا انفراسٹرکچر روسی سرحدوں کی طرف پھیلا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :