امارات کے ہسپتالوں میں زخمی فلسطینی بچوں اور کینسر کے مریضوں کاعلاج

ہفتہ 3 فروری 2024 09:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) متحدہ عرب امارات کے ہسپتالوں میں زخمی فلسطینی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا نواں گروپ پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق مصری شہر العریش سے فلسطینی بچوں کے ہمراہ واپس آنے والی معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے میڈیکل و لائف سائنسز ڈاکٹر مہا برکات نے غزہ میں فلسطینیوں خاص طور پر زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کی مدد اور ان کے مصائب کے خاتمے کے لیے امارات کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نویں گروپ میں 49 زخمی بچوں اور کینسر کے مریضوں کو ان کے اہل خانہ کے ساتھ طبی ٹیم کی نگرانی میں غزہ سے لایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے انیشیٹو کے تحت ایک ہزار فلسطینی بچوں اور ایک ہزار کینسر کے مریضوں کا امارات کے ہسپتالوں میں علاج کیا جائے گا۔