علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کا مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 3 فروری 2024 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2024ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرنوالہ این اے 78 کے امیدوار کے ڈاکٹر مصطفی ججہ کی علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر قرآن و سنہ موومنٹ کے سربراہ علامہ ابتسام الٰہی ظہیر نے کہا کہ این اے 78 گوجرانولہ ایک اہم حلقہ ہے جہاں عرصہ دراز سے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ زیادتی کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

میری جماعت اور میرے ساتھ محبت و عقیدت رکھنے والے تمام دوست مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار ڈاکٹر مصطفی ججہ کی مکمل حمایت اور سپورٹ کا اعلان کرتے ہیں۔یہ ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ بنتا ہے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے جو معاشرے میں دین و دنیا کے حوالے سے بہترین کردار ادا کررہے ہوں۔جبکہ مرکزی مسلم لیگ این اے 78 کے امیدوار ڈاکٹر مصطفیٰ ججہ نے علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کی حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے حلقے کے عوام کو کہا کہ آپ باکردار اور محب وطن لوگوں کو اس الیکشن میں موقع دیں۔ہم نفرت و انتشار کی سیاست سے بالا تر ہوکر اتحاد و اتفاق کی سیاست پر یقین رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔