8 فروری کا سورج عوامی ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا،ڈاکٹر فرخ جاوید

ہفتہ 3 فروری 2024 22:41

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) 8 فروری کا سورج عوامی ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا، ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہر ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعما ل کرنا ہوگااور حلقہ کی عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر این اے 140 رانا ارادت شریف اور پی پی 196 ڈاکٹر فرخ جاوید کا البدر کالونی میں سابقہ کونسلر بلدیہ ملک بشیر احمد کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل عارفوالا کی عوام نے ہمیشہ ہمارے ساتھ محبت کا ثبوت دیا اور کامیابی سے ہمکنار کروایا اوراس بار بھی اپنے قیمتی ووٹ سے کامیاب کروائیں۔ اس موقع پر میاں غلام فرید شاکر ، سابق چیئرمین بلدیہ سید ہادی حسین زیدی ،حاجی ثاقب علی ودیگر بھی موجود تھے۔\378