امارات کا غزہ کے لیے امدادی سامان سے لدا دوسرا بحری جہاز روانہ

پیر 5 فروری 2024 09:20

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) متحدہ عرب امارات نے غزہ کے متاثرین کےلیے ساڑھے چار ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان سے لدا دوسرابحری جہاز فجیرہ بندرگاہ سے مصری پورٹ العریش روانہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پرغزہ متاثرین کےلیےامدادی سامان سے لدا دوسرا جہاز الفجیرہ بندرگاہ سے روانہ کیا گیا جس پر چار ہزار 300 ٹن کھانے پینے کی اشیاِ، 154 ٹن شیلٹرز کا سامان اور87 ٹن ادویہ و طبی سامان موجود ہے۔

یہ سامان خلیفہ بن زاید آل نہیان فاؤنڈیشن، زاید بن سلطان آل نہیان فاؤنڈیشن اور اماراتی ہلال احمر کی جانب سے بھیجا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امارات کی جانب سے فلسطینیوں کو پندرہ ٹن سے زیادہ سامان امدادی سامان بھیجا جاچکا ہے۔