میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایبٹ آباد نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی

پیر 5 فروری 2024 22:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) حالیہ عام انتخابات کے سلسلے میں میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایبٹ آباد نے صحت عامہ کی خدمات برقرار رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی. اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر اطہر لودھی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام متعلقہ شعبہ جات کے سپروائزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سٹاف ڈیوٹی امور کو منظم انداز میں چلایا جائی.

شعبہ ایمرجنسی میں سٹاف حاضری یقینی بنانے سمیت متبادل سٹاف کا بھی انتظام کیا جائے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نرسنگ سٹاف کی ڈیوٹی پر موجودگی بھی یقینی بنائی جائی. صحت عامہ کی بلا تعطل فراہمی کے لیے لائف کئیر ایمرجنسی گاڑیوں اور تربیت یافتہ سٹاف کی موجودگی کی بھی ہدایت کی گئی ہی. اعلامیے کے مطابق، عام انتخابات کے تناظر میں کسی بھی صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے متعلق معلومات لینے کے لیے ڈاکٹر عمران فاروق کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جن سے موبائل فون نمبر 0333 5033849 پر ضروری معلومات لینے کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہی. واضح رہے کہ اعلامیہ میں سیکیورٹی امور کو حالات کے مطابق رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہی.