[نوشہرہ ۔۔ ووٹ مانگنے اور پارٹی حمایت پر تین دوستوں میں زبانی تکرار مسلح تصادم میں تبدیل،فائرنگ سے ایک دوست جابحق دوسرا زخمی

پیر 5 فروری 2024 22:25

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2024ء) نوشہرہ نظام پور کے علاقے جبی میں ووٹ مانگنے اور پارٹی حمایت پر تین دوستوں میں زبانی تکرار مسلح تصادم میں تبدیل۔فائرنگ سے ایک دوست جابحق دوسرا زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مسلح نوجوانوں میں زبانی تکرار پر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجہ میں دو نوں دوست شدید زخمی ہسپتال منتقلی کے دوران 18سالہ مجیب الرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔

دوسرے زخمی نزاکت خان کو تشویش ناک حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا۔ایس ایچ او تھانہ نظام پور کے مطابق 18سالہ مجیب الرحمن کی ھلاکت کے الزام میں زخمی ملزم نزاکت خان کو ہسپتال میں حراست میں لے لیا گیاہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔