کراچی، قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی محمدقاسم کو سپرد خاک کردیا

منگل 6 فروری 2024 19:19

کراچی، قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی محمدقاسم کو سپرد خاک کردیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2024ء) سابق قومی کھلاڑی اور نیشنل بینک کی فٹبال ٹیم کے سابق کوچ محمد قاسم کو سپرد خاک کردیا، عزیز و اقارب ، اہل علاقہ اور کھیلوں کی مختلف شخصیات نے بڑی تعد اد میں شرکت کی مرحوم کی نماز جنازہ عثمان آباد فٹبال گرائونڈ میں ادا کی گئی محمد قاسم کے جسد خاکی کو تدفین کے لئے میوہ شاہ قبروستان لایا گیاتدفین کے وقت بھی انکے چاہنے والے کی بڑی تعد اد نے شرکت کی محمد قاسم کافی عرصے سے علیل تھے دوران علاج انکا انتقال مقامی اہسپتال میں ہوا سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے عثمان آباد فٹبال گرائونڈ پر گفتگوں کرتے ہوئے کہا کہ محمد قاسم اپنے وقت کے بہترین کھلاڑی تھے ،بحیثیت کھلاڑی اور کوچ نیشنل بینک میں اپنی خدمات بہت ایمانداری سے سرانجام دی ،اقبال قاسم کے علائو سندھ گورئمنٹ پریس کے چیئر مین حیدر بلوچ پاکستان قومی فٹبال ٹیم کے کوچ حسن بلوچ سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق سیکڑی رحیم بخش بلوچ، عمران بلوچ،ناصرا سمائیل،عظمت اللہ خا ن ،پی آئی ایچ کے صدر زاہدشہاب، چیئر مین لیاری ٹائون ناصرکریم بلوچ،محمد عمیر، فرحان رفیق ، ناصرعلی، غلام شبیر، محمد صادق، قمرعلی،محمد اشرف، جمیل احمد،اکبر بلوچ، راشد علی ، آصف نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی درین اثنا نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ کامران خالد وائس پریذیڈنٹ افشاں شکیل ،محمدسلیم، شکیل یامین کانگا، طارق اسلم، زبیرنذیرخان، اصغرعظیم، اسحاق بلوچ ، انٹرنیشنل فٹبال کھلاڑی عباس بلوچ ، زاہد تاج ،احمدجان،سلیم پٹنی، ضمیرالسلام، اور دیگر نے قومی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد قاسم کے انتقال پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے اور اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اورپسماندہ گان کو صبرو جمیل عطافرمائے۔