خیبر پختونخوا میں بڑے بڑے برج الٹ گئے

جمعہ 9 فروری 2024 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) خیبر پختونخوا میں بڑے بڑے برج الٹ گئے خیبر پختونخوا کے عوام نے آزمائے ہوئے چہروں کو مسترد کردیا خیبر پختونخوا میں ماضی کی حکمران جماعت اے این پی کا صوبے سے صفایا ہوگیاسابق وفاقی وزیر غلام بلور سابق رکن اسمبلی ثمر بلور سمیت شکست سے دوچارہوگئے ہیں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی بھی چارسدہ سے اپنی سیٹ ہار گئے اے این پی کے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا حیدر ہوتی بھی اپنی سیٹ نہ بچا پائے اسی طرح اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

بونیر سے اے این پی کے سردار حسین بابک بھی ناکام ہوگئے جبکہ چارسدہ کی سیاست کا بڑا نام آفتاب احمد شیرپائو بھی شکست کھا گئے۔