جے یوآئی کے این اے 245 کے امیدوارنے اپنے حلقے کے انتخابی نتائج میں ردوبدل کے ثبوت پیش کردیئے

جمعہ 9 فروری 2024 22:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) جمعیت علمائے اسلام کے این اے 245 کے امیدوار امین اللہ کی پی ایس 118 کے امیدوار مفتی محمد خالد کے ہمراہ اپنے حلقوں کے انتخابی نتائج میں ردوبدل کے ثبوت پیش کررہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ این اے 245 اور پی ایس 118 کے فارم 45 کے نتائج کے مطابق یہاں جمعیت علمائے اسلام یہاں بھاری لیڈ پر ہے، جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں ، حلقے میں دھاندلی کے شواہد موجود ہیں ، صوبائی اسمبلی کے امیدوار مفتی خالد کا ووٹ پہلے کاسٹ کیا گیا تھا ، دونوں ہاتھوں کے انگھوٹوں سے جعلی ووٹ بھی کاسٹ کئے گئے۔

(جاری ہے)

ہمارے حلقوں کے نتائج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر نتائج تبدیل کئے گئے تو بھرپور احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کریں گے ۔