یوسف رضا گیلانی کے مخالف اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف نے ووٹوں کی گنتی چیلنج کردی

ہفتہ 10 فروری 2024 15:54

یوسف رضا گیلانی کے مخالف اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے مخالف اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور الطاف نے ووٹوں کی گنتی چیلنج کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزاد امیدوار این اے 148 بیرسٹر تیمور الطاف نے آر او کو دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی ،یوسف رضا گیلانی این اے 148 سے 293 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے تھے ،این اے 148 کے 12 ہزار 693 ووٹ کو مسترد قرار دیا گیا تھا ۔ بیرسٹر تیمور الطاف نے کہاکہ جیت میری بنتی ہے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے پاس 99 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 موجود ہے جن کے مطابق مجھے یوسف رضا گیلانی پر 7 ہزار سے زائد کی برتری حاصل ہے۔