دوبارہ گنتی کے بعد یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

اتوار 11 فروری 2024 00:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 میں دوبارہ گنتی کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ، پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک کی درخواست پر آر او آفس میں فارم 45 کی تصدیق کا عمل مکمل ہو گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد سید یوسف رضا گیلانی 67377 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔تیمور ملک 67047 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔اس سے قبل فارم 47 کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے 293 ووٹوں کی لیڈ سے تیمورملک کو ہرا دیا تھا۔ فارم 45 کی تصدیق کے بعد یوسف رضا گیلانی کی لیڈ 330 ووٹ ہو گئی۔ریٹرننگ افسر نے حتمی نتیجے کے ساتھ فارم 49 جاری کردیا۔