ی*لاہور ہائیکورٹ ، این اے 117 کے آر او کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

پیر 12 فروری 2024 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 117 کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ اس حلقہ سے عبدالعلیم خان کو کامیاب قرار دیا گیا عبدالعلیم خان فارم 45 میں ناکام ہو چکے ہیں آر او کے فارم 47 میں عبدالعلیم خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی آر او کو درخواست کے بعد بھی اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی عدالت سے استدعا ہے کہ کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔