وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ایرانی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت

پیر 12 فروری 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پیر کو اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے اس پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دوستی، تعاون اور یکجہتی کے اصولوں پر زور دیا جو پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔