حلقہ این اے 88،ڈی پی اوخوشاب کاقائم آراوکیمپ آفس نورپورکا دورہ

بدھ 14 فروری 2024 17:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) سرگودھا ریجن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88نورپورتھل کی26پولنگ اسٹیشنز پر (کل)جمعرات کوری پولنگ کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی او نے قائم آر او کیمپ آفس نورپورکا دورہ کیا اور انتظامات کے بارے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا ریجن سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 80 کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر آج 15فروری کو ری پولنگ کے لئے فول پروف سیکورٹی سمیت پولنگ انتظامات کا جائزہ لینے لئے ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے حلقہ میں قائم آر او کیمپ آفس بوائز ہائی سکول نورپور کا دورہ کیا اور افسران کو فول پروف سیکورٹی کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

اس موقع پر ڈی پی او محمد نعیم نے بتایا کہ آج پولنگ سے پہلے اور پولنگ کے بعد رزلٹ مکمل ہونے تک آر او آفس اور اس کے گردونواح کو ریڈ زون قراردیا گیا ہے اورکسی غیر متعلقہ شخص کو ریڈ زون ایریا میں ہرگز داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔