چوہدری احمد جواد ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے زراعت 25۔2024 کے لئےکنوینر مقرر

جمعرات 15 فروری 2024 12:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے زرعی شعبے میں وسیع تجربے کے پیش نظر چوہدری احمد جواد کو ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے زراعت 25۔2024 کے لیےکنوینر مقرر کردیا گیا ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ان سے پہلے چوہدری محمد ذکاء اشرف اس منصب پر فائز تھے۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ احمد جواد کی قیادت میں ٹھوس سفارشات سے فیڈریشن کو زرعی شعبے کے مسائل کو حکومت کے ساتھ اٹھانے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر پاکستان کو زراعت کے شعبے میں تقریباً 5 فیصد مسلسل سالانہ ترقی کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان عمودی اور افقی دونوں طریقوں کو ملا کر تقریباً 22 ملین ایکڑ زمین کو قابل کاشت لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔عاطف اکرام شیخ نے زراعت نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو صرف غریبوں کے لیے خوراک فراہم کرنے والے پیشے کے طور پر دیکھنے کے بجائے، ہمیں اس کو ایک انجن کے طور پر دیکھنا چاہیے جو اگلی چند دہائیوں تک معاشی ترقی کو آگے بڑھا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :