ویسٹریج پولیس کی اہم کارروائی ،اسلحہ سمگلر کوگرفتار

جمعرات 15 فروری 2024 14:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) ویسٹریج پولیس کی اہم کارروائی اسلحہ سمگلر کوگرفتارکرکے اس سے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمدکرلی ہے ۔ ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ویسٹریج پولیس نے مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا تو ملزم سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی، ملزم کی شناخت وقار یونس کے نام سے ہوئی، ملزم سے 12پسٹل اور600گولیاں برآمد ہوئیں،سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی کینٹ اور ویسٹریج پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔\378