راولپنڈی،ویسٹریج پولیس کی کارروائی ،اسلحہ سمگلر سے بڑی کھیپ برآمد

اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے،سی پی او

جمعرات 15 فروری 2024 23:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمگلر کوگرفتارکرکے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمدکرلی، اسلحہ سمگلر سے 12 پسٹل برآمد ہوئے،ملزم کے قبضہ سے 600 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے مشکوک شخص کو روک کر چیک کیا تو ملزم سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی، ملزم کی شناخت وقار یونس کے نام سے ہوئی، ملزم سے 12پسٹل اور600گولیاں برآمد ہوئیں۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی کینٹ اور ویسٹریج پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اسلحہ کی نمائش یا ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔