آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گیس کی نظر ثانی شدہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

جمعرات 15 فروری 2024 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2024ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نظر ثانی شدہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین سمیت مختلف کیٹگریز کے لیے گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کمرشل صارفین کے لیے گیس قیمت 3900روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار ہے۔ بجلی کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر برقرار رکھی گئی ہے۔سیمنٹ کارخانوں کے لیے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رہے گی جبکہ سی این جی کے شعبہ کے لیے گیس نرخ 3750روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔گیس کی نظر ثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :