گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام نتھیاگلی میں دو روزہ سنو فیسٹول کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 17 فروری 2024 20:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2024ء) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام نتھیاگلی میں دو روزہ سنو فیسٹول کا آغاز ہوگیا۔ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے ہفتہ کے روز دو روزہ گلیات سنو فیسٹیول کا افتتاح کیا،ترجمان جی ڈی اے کے مطابق فیسٹول میں خیبر پختونخواہ کے علاوہ ملک بھر سے تقریبا پانچ ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے جس میں مختلف قسم کی گیمز پیش کی جائیں گی،دو روزہ سنو فیسٹیول میں ساہسک کھیل،برف کا کھیل،مشکپوری سنو ٹریک،جادو شو،رباب شو،کنسرٹ شو،سنو ہائیکنگ،ایوبیہ پا ئپ لا ئن ٹریک ہا ئیکنگ،تیر اندازی،ہارس رائینڈنگ،زپ لا ئن اور دیگر گیمز کھیلی جا ئیں گی جبکہ کنسرٹ شو میں ملک کی نامور گلو کا رہ نرما اور خیبر پختونخوا کے شاہد ملنگ پرفا رم کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے کہا کہ جی ڈی اے سیاحت کے فروغ کے لیے ونٹر سیزن تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے جس کے ذریعے ملک کے دیگر شہروں سے نوجوانوں کی دلچسپی پیدا ہوئی ہے،قدرتی نظاروں کی وادی گلیات میں ہر سال جی ڈی اے برفباری کے بعد سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے تقریبات کاانعقاد کرتا ہے۔انہوں نے کہا سیاحت کے لیے گلیات میں بڑے مواقع موجود ہیں ایسے پروگراموں سے گلیات کی ترقی اور مقامی سطح پر روزگار کے لیے بہترین مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :