مقبوضہ جموں وکشمیر،ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت ایک شخص کی نظربندی کالعدم قراردے دی

اتوار 18 فروری 2024 12:20

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2024ء) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے پلوامہ کے علاقے نکلورہ سے تعلق رکھنے والے منظور احمد بٹ کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کے احکامات کو کالعدم قراردیا۔ پلوامہ کے ضلع مجسٹریٹ نے 27ستمبر 2022کو منظورکوپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند کرنے کا حکم دیاتھا۔بھارتی پولیس نے ان کے خلاف بھارت مخالف اور آزادی پسندسرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔