محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کوبینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے کی سفارش

پیر 19 فروری 2024 14:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو سفارش کی ہے کہ وہ فوری طورپر بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنا شروع کر دیں کیونکہ موجودہ وقت بینگن کی کاشت اور اس کی پنیری کی کھیتوں میں منتقلی کیلئے بہترین وقت ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد ڈاکٹر خالد اقبال نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ نومبر کاشتہ فصل کی پنیری فروری کے آخرمیں کھیت میں منتقل کرنے سے کہر کا خطرہ نہ رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینگن کی پنیری کھیت میں منتقل کرنے سے چند روز قبل اراضی کو پانی کی فراہمی روک دی جائے تاکہ پودے سخت جان ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی نہ روکنے کے باعث کھیت میں منتقلی سے زیادہ تعداد میں پودوں کے مرنے کا خدشہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسری سے پودے نکالنے سے چند گھنٹے پہلے پنیری کو پانی لگا دیا جائے تاکہ زمین نرم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :