فیصل آباد میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کیلئے حکمت عملی مرتب

منگل 20 فروری 2024 13:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) فیصل آباد میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، محکمہ جنگلات اور بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے جبکہ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنرفیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم پر بھر پور انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا اور متعلقہ محکموں کی طرف سے دستیاب جگہوں پر مختلف اقسام کے پودے لگانے کے علاوہ شہریوں کو بھی مہم میں شامل ر کھا جائے تاکہ شجر کاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی جی پی ایچ اے ضمیر حسین اور محکمہ جنگلات کے حکام کو ہدایت کی کہ جامع پلان ترتیب دیکر آگاہ کیا جائے تاکہ اس کی روشنی میں محکموں کو ٹاسک تفویض کیا جا سکے۔ انہوں نے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ انہار، ایجوکیشن، صحت،واسا،آرٹس کونسل،سوشل ویلفیئر، سول ڈیفنس، یونیورسٹیز،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیز اور دیگرمحکموں کو بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :