کتب میلہ کے ایونٹ کو یادگار بنایا جائیگا، اے ڈی سی آر

منگل 20 فروری 2024 21:03

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام دوسرا کتب میلہ 23 تا 25 فروری جناح لائبریری میں ہوگا جس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عزوبا عظیم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے بک فئیر انتظامی کمیٹی کے ممبران کو کتب میلہ گزشتہ سال سے زیادہ یاد گار بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کتب میلہ میں 4 سال کی عمر سے لیکر ہرعمر کے افراد کی دلچسپی کی کتب رکھی جائینگی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن صدف اکبر، محکمہ تعلیم،لوکل گورنمنٹ کے افسران ،پرنسپل کے پی ایس اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نےشرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کتب میلہ کے ایونٹ کو یادگار بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں، کالجز کے طلبہ اور فیملیز کی شرکت یقینی بنائی جائے، کتب میلہ میں سائنس،ادب ،ثقافت،شاعری،سمیت شہریوں کی دلچسپی کی کتب رکھی جائینگی۔ اجلاس میں 25 فروری کی شام 7 بجے برلاس ہال خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں مشاعرہ کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :